آپ کی کرایہ داری

اکثر کرایہ داروں کے پاس ایک محفوظ کرایہ داری ھوتی ھے۔ کچھ‍ کرایہ دارجو ہیکنی میں نئے ھیں وہ تعارفی کرایہ داریوں سے شروع کرتے ھیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

کیا میری کرایہ داری کی شرائط تبدیل ھو سکتی ھیں؟

کرائے اورخدمات کےاخراجات کی حد میں تبدیلیوں کے علاوہ، کونسل کرایہ داری کے معاہدے کی شرائط میں صرف اسی وقت تبدیلی کرسکتی ھے جب ہم نے آپ سے اوراس تبدیلی سے متاثر ھونے والے تمام دوسرے کرایہ داروں سے مشورہ کیا ھو۔ ملاحظہ کریں، مشاورت۔
البتہ، اگرآپ نے اپنی کرایہ داری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ھے اورہم آپ کو عدالت میں لے جاتے ھیں، تو عدالت حکم دے سکتی ھے کہ آپ کی کرایہ داری کو ایک تنزل شدہ کرایہ داری میں تبدیل کر دیا جائے۔

کیا میں اپنے گھرمیں جب تک چاھوں قیام کرسکتا ھوں؟

اگرآپ ہیکنی کونسل میں نئے ھیں، توغالبا آپ کے پاس ایک تعارفی کرایہ داری ھوگی، جو کہ صرف 12 مہینوں کے لئے ھے۔ بشرطیکہ آپ کرایہ داری کی شرائط پوری کرتے ھیں، آپ کو اس مدت کے خاتمے پر ایک محفوظ کرایہ داری دے دی جائے گی۔
اگرآپ ایک محفوظ کرایہ دارھیں تو آپ کو اپنے گھرمیں اس وقت تک قیام کا حق ھے جب تک آپ چاھیں، بشرطیکہ آپ اپنی کرایہ داری کے معاہدے کی شرائط پوری کرتےھیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ داری کی خلاف ورزی ۔ اگرآپ وفات پا جاتے ھیں تو آپ کے ساتھ‍ رھنے والے ساتھی یا رشتہ داروں کو کرایہ داری سنبھالنے کی اجازت دی جا سکتی ھے۔ آپ کے خاندان میں علیحدگي ھو جاتی ھے تو مشترکہ کرایہ دار اور کرایہ داری میں شامل ساتھی کو کئی حقوق حاصل ھو سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، اہل خانہ میں تبدیلیاں۔
اگرآپ گھرمیں نہیں رھتے یا گھر کو اپنے مرکزی گھرکی طرح استعمال نہیں کرتے، توآپ بطورایک محفوظ کرایہ دار کے اپنے حقوق سے محروم ھو سکتے ھیں، حتی کہ اپنے گھر سے بھی محروم ھو سکتے ھیں۔

میرے حقوق کیا ھیں؟

آپ کو معاہدے کے مطابق اورقانونی حقوق حاصل ھیں۔ آپ کے معاہدے کے تمام حقوق کوآپ کی کرایہ داری کے معاہدے میں بیان کیا گیا ھے، جو کہ ہیکنی کونسل کی جانب سے طے کئے گئے ھیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ داری کا معاہدہ ۔ آپ کے قانونی حقوق کو پارلیمنٹ کے قوانین کے تحت طے کیا گيا ھے۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کے حقوق۔

تعارفی کرایہ داریاں

اگرآپ ہیکنی میں نئے ھیں تو آپ کی کرایہ داری تعارفی ھو گی۔ بشرطیکہ آپ کرایہ داری کی شرائط پر پورا اترتےھیں، 12 ماہ کے بعد آپ کومحفوظ کرایہ داری دی جائےگی۔ تعارفی کرایہ دار کے پاس اپنا گھر خریدنے، دوسرے کرایہ دارو ‎ ں کے ساتھ‍ گھرکا تبادلہ کرنےیاگھرکو کرائے پر دینے کا حق نہیں ھوتاھے۔

محفوظ کرایہ داریاں

اگر آپ کی کرایہ داری کو کم ازکم ایک سال ھو گیا ھے توعام طورپرآپ کے پاس ایک محفوظ کرایہ داری ھو گی۔ محفوظ کرایہ داری کے ساتھ‍ آپ کوکرایہ داری کے مکمل حقوق حاصل ھوں گے۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کے حقوق۔

تنزل شدہ کرایہ داریا‎ں

اگرہمیں عدالت میں لے جانے کی ضرورت ہوئی کیونکہ آپ نے اپنی کرایہ داری کے معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کیا تو عدالت آپ کی محفوظ کرایہ داری کو تنزل شدہ کرایہ داری میں بدلنے کا فیصلہ کر سکتی ھے۔ اس سے آپ کے حقوق متاثرھوں گے۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کے حقوق۔

کرایہ داری کی خلاف ورزی

یہ اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ھے جب آپ اپنے کرایہ داری کے معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام ھو جاتے ھیں، مثال کے طور پر، اپنا کرایہ ادا نہ کرنا، اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرنا، اپنی کرایہ داری کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں جھوٹی معلومات دینا۔

اگرآپ کرایہ داری کی خلاف ورزی کو درست نہیں کرتے تو ہمیں آپ کو عدالت میں لے جانے کی ضرورت پڑ سکتی ھے۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو گھرچھوڑنے کو کہا جا سکتا ھے۔ ہم نہیں چاھتے کہ ایسا ھو اور اس صورتحال سے بچنے کے لئے آپ کو مدد اور مشورہ مہیا کریں گے۔

اگرہم آپ کو عدالت میں کے جانے کا فیصلہ کریں تو: