آپ کی گھریلو خدمات کے بارے میں
ہیکنی ہومزآپ کی گھریلو خدمات مہیا کرنے والا اہم ادارہ ھے۔ البتہ، قرب وجوار میں کئی جائیدادیں ھیں ، جہاں تمام یا کچھ خدمات کا انتظام کرایہ داروں کے انتظامی ادارے (ٹی ایم او) کی جانب سے کیا جاتا ھے۔
آپ کی ہیکنی ہومز کی نیبرہڈ ٹیم
آپ کی نیبرہڈ ٹیم آپ کے رہائشی علاقے میں تمام کرایہ داریوں کی ذمہ دار ھے۔
اگر آپ اپنی کرایہ داری کے کسی پہلو کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاھتے ھیں یا اپنے گھرکی صورتحال کے بارے میں کوئی عام مشورہ لینا چاھتے ھیں، تو آپ کو اپنے نیبرہڈ آفس فون کرنا چاہیے یا ان سے ملاقات کرنی چاہیے۔ ہم عموما آپ کو فوری جواب دے سکتے ھیں، لیکن اگرہم ایسا نہ کر سکے تو ہم اس معاملے پرغور کریں گے اورجتنی جلد ممکن ھو سکا، آپ سے رابطہ کریں گے۔
نیبرہڈ اور ٹی ایم او کے دفاتر کے تمام پتے، ٹیلی فون نمبراور دفترکھلنے کے اوقات اس کتابچے کی پشت پر رابطےکا صفحہ میں دئیے گئے ھیں۔
اگرآپ دفترمیں آتے ھیں تو بہتر ھے کہ فون کریں اور ملاقات کا ایک وقت طے کریں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جب آپ تشریف لاتے ھیں تو آپ کی نیبرہڈ ٹیم کا کوئی رکن آپ سے ملاقات کے لئے دستیاب ھو۔
اگرآپ کے لئے نیبرہڈ آفس میں جانا مشکل ھے تو آپ کی نیبرہڈ ٹیم کا کوئی رکن عام دفتری اوقات کار کے دوران آپ سے گھر میں مل سکتا ھے۔
جو خدمات ہم تمام کرایہ داروں کو مہیا کرتے ھیں ان میں درج ذیل شامل ھیں:
- کرایہ داری کے معاہدے۔۔۔گھروں کو کرائے پر دینا، کرایہ داری کا مشورہ دینا، اور پڑوسیوں کے مابین معاملات سے نمٹنا، جیسے کہ پریشانی اورضرر
- کرایہ اورخدمت کے اخراجات کا انتظام، کرایہ جمع کرنا، اکاؤنٹس اور بقایاجات کا انتظام کرنا
- ہاؤسنگ بینیفٹس اور کونسل ٹیکس بینیفٹس کے کلیم میں مدد کرنا، اور بھلائی کے حقوق پر مشورے دینا
- روزمرہ کی مرمتیں اور دیکھ بھال
- طے شدہ دیکھ بھال اور بہتریاں
- ہماری ملکیت کے گیس کے آلات اور گھرکو گرم کرنے کے نظام کی سالانہ دیکھ بھال
- گھروں کی منتقلی اور تبادلے کا انتظام کرنا
- بوڑھےاور معذورافراد کو مشورہ، گھروں کو موافقت اور اضافی خدمات مہیا کرنا
- خریدنے کے حق کی درخواستوں کو نمٹانا
- کرایہ داروں کی مشاورت اور شمولیت
- جائیداد کا انتظام اور مشترکہ حصوں کی دیکھ بھال
- صفائی اور زمین کی دیکھ بھال
- لیزھولڈرز کو خدمات
ہماری مرمتوں کی خدمت
ہمارا ایک ریپئرز کنٹیکٹ سنٹر(مرمتوں کے لئے رابطے کا مرکز) ھے جو کسی قسم کی مرمت کی پوچھ گچھ یا آپ کو درپیش مسائل سے نمٹتا ھے۔ وہ کسی بھی مرمت کے کام کے لئے کارکنوں سے کہیں گے جو آپ کے علاقے میں کام کرتے ھیں۔ ریپئرز کنٹیکٹ سنٹر صفائی اور جائیداد کی دیکھ بھال کے بارے میں بھی سوالات نمٹاتا ھے۔
ریپئرز کنٹیکٹ سنٹر صفائی اور جائیداد کی دیکھ بھال کے بارے میں بھی سوالات نمٹاتا ھے۔ آپ کنٹیکٹ سنٹر سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ھیں: دن میں چوبیس گھنٹے، ہفتے میں سات دن۔ فون نمبر 3691 8356 020
آپ کے گھرمیں مرمتیں ہمارے مرمتوں کے کارکنوں کی جانب سے یا ہماری طرف سے مقررکردہ ٹھیکیداروں کی جانب سے کی جائیں گی ۔
فخریہ جگہ پر انعام کی سکیم
اس سکیم کے مطابق ان کرایہ داروں کو انعام دیا جاتا ھے جو اپنا کرایہ وقت پر ادا کرتے ھیں، اپنے گھروں کی دیکھ بھال کرتے ھیں، اور اچھے پڑوسی خیال کئے جاتے ھیں اوروہ اپنی کرایہ داری کے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرتے ھیں۔ ہر تین ماہ بعد وہ کرایہ دار جو اس کے اہل ھوتے ھیں، ان کو خود بخود ہی ایک انعامی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ سب سے پہلے نمبر پر جیتنے والے اپنے گھر کی تزئین و آرائش، گھر کی بہتری یا باغیچے کے کام کے لئے رقم حاصل کریں گے۔
رہائشیوں کی شمولیت
ہمارے پاس کرایہ داروں کی شمولیت کی ایک جماعت ھے۔ وہ کرایہ داروں اور رہائشی گروھوں کو مدد، مشورہ اور تربیت مہیا کرتے ھیں۔ اس کتاب کی پشت پر رابطےکا صفحہ ، ملاحظہ فرمائیں۔
ہاؤسنگ بینیفٹس اور کونسل ٹیکس بینیفٹس
تمام درخواستوں اور پوچھ گچھ کے معاملات کو کیلٹن ہاؤس میں ریونیواور بینیفٹس ٹیم کی طرف سے نمٹایا جاتا ھے۔ اگرآپ کسی سے ملاقات کرنا چاھتے ھیں توآپ ملاقات کے لئے وقت طے کرنے کے لئے اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ھیں۔
