بند سوئچ کو دوبارہ چلانا
اگرآپ ان ہدایات کو سمجھ نہیں سکتے یا محسوس کرتے ھیں کہ آپ ان پر عمل نہیں کر سکتے تو ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا اپنے ٹی۔ایم۔او سے رابطہ کریں۔
عام ہدایات
- بجلی کے جدید سرکٹس میں خود کار سرکٹس منقطع کرنے والے سوئچ لگے ھوتے ھیں، انہیں ٹرپ سوئچز کہتے ھیں۔ اگر کوئی خرابی پیدا ھو جائے تو ایک سوئچ بند ھو جاتا ھے اور سرکٹ منقطع ھو جاتا ھے۔ اگر آپ کے گھرمیں تاروں والا پرانا سسٹم ھے تو اسے نہ چھوئیں۔ ہم سے رابطہ کریں۔
- ٹرپ سوئچ کنزیومر یونٹ میں ھوتا ھے۔ کنزیومر یونٹ بجلی کے میٹر کے پاس ھونا چاھیے۔ (ماسوائے اس صورت میں جب میٹر کسی بیرونی الماری میں ھو)۔
- ٹرپ سوئچ عموما اس لئے حرکت میں آتے ھیں جب:
- کسی سرکٹ سے بہت سی تنصیبات اور آلات منسلک کئےھوں اور اس پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ھو جائے
- بجلی کابلب پھٹ جائے یا بجلی کے کسی آلے کو غلط طریقے سے استعمال کیا جائے یا اس میں کوئی خرابی پیدا ھو جائے
- اگر بجلی کے کسی آلے کی تار ڈھیلی ھوگئی ھو یا صحیح طورپر نہ جڑی ھو، مثلا ٹیلی ویژن، بال سکھانے کی مشین یا کیتلی وغیرہ کی تار
- کسی سرکٹ میں پانی ٹپک رہا ہو
- بجلی کے کسی آلے میں خرابی پیدا ھو جائے تو اس کی تار نکال دیں اور کسی تربیت یافتہ ماہر انجنئر سے رابطہ کریں
- اس بات کا اطمینان کرلیں کہ برقی آلات کو ہاتھ لگاتے وقت آپ کے ہاتھ خشک ھیں۔
کیا کیا جائے
ٹرپ سوئچ کو دوبارہ چلانے کے لئے:
- ٹرپ سوئچ دیکھنے کے لئے کنزیومریونٹ کا ڈھکن کھولیں
- جائزہ لیں کہ کون سے سوئچ بند (آف) حالت میں ھیں
- ان سوئچوں کو آن حالت میں لے آئیں
اگربجلی پھربند ھو جائے تو:
تو غالبا اس کی وجہ کسی برقی آلے میں خرابی ھو سکتی ھے۔ آپ کو یہ پتا چلانے کی ضرورت ھے کہ متاثرہ سرکٹ کون سا ھے اور کون سا آلہ خرابی پیدا کر رھا ھے۔
خراب آلے یا سرکٹ کی نشاندھی کے لئے:
- گھر کے تمام کمروں کا معائنہ کریں اور نوٹ کریں کہ کون سی لائٹ اور ساکٹ کام نہیں کر رھے
- خرابی والے سرکٹ کے تمام برقی آلات کی تاریں نکال دیں اورامرژن ہیٹرکو بند کردیں
- بند ھو جانے والے سوئچ کو آن حالت میں لے آئیں
- ایک وقت میں بجلی کا ایک آلہ آن کریں یہاں تک کہ دوبارہ سوئچ بند ھو جائے (ایسا کرتے وقت ڈبل ایڈاپٹرکا استعمال نہ کریں)
- جب آپ اس آلے کی نشاندھی کر لیں جو 'خرابی کا باعث' ھے تو اس کی تار نکال دیں
- 'منقطع سوئچ' کو دوبارہ آن حالت میں لے کر آئیں
- بجلی کے آلے کو کسی دوسرے ساکٹ میں لگا کر دیکھیں
- اگربجلی دوبارہ بند ھو جائے تو اس کا مطلب ھے کہ خرابی اسی آلے میں ھے۔ آپ کو اس کی مرمت کروانے کی ضرورت ھے
- اگر بجلی دوبارہ بند نہ ھو تو اس کا مطلب ھے کہ خرابی پہلے ساکٹ میں تھی، اسے استعمال نہ کریں اور ہاؤسنگ کنٹیکٹ سنٹر یا اپنے ٹی۔ایم۔ او کو فون کریں۔
