گھر تبدیل کرنا

ہیکنی کونسل گھر تبدیل کرنے کے خواہش مندوں کی انتظار کی فہرست کا نظم و نسق سنبھالتی ھے، لیکن آپ اپنی مطلوبہ معلومات کے لئے اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ھیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

کیا میں ہیکنی کے علاقےمیں ہی کہیں اور منتقل ھو سکتا ھوں؟

جی ھاں۔ اگرآپ کا اندراج ہیکنی کونسل کے ہاؤسنگ رجسٹرمیں نہیں ہوا تو آپ کو ایک درخواست فارم بھرنا اور فہرست کے لئے منظور کئے جانا ھوگا۔ اس کے بعد آپ کو ہر ہفتے ان گھروں کی فہرست دیکھنا پڑے گی جہاں آپ منتقل ھونا پسند کریں گے۔ ملاحظہ کریں، 1- ہیکنی ہاؤسنگ رجسٹرمیں اندراج کے لئے درخواست ۔

منتقلی کے لئے مجھے کتنا انتظار کرنا ھو گا؟

اس کا انحصاراس بات پرھے کہ جس علاقے میں آپ منتقل ھونا چاھتے ھیں وہاں کتنے گھر دستیاب ھیں، آپ گھر کی ضرورت کے کون سے گروہ میں ھیں، اور یہ کہ آپ کا نام فہرست پر کب آیا۔ اگرآپ کو گھر تبدیل کرنے کی فوری ضرورت نہیں ھے، اور ترجیحاتی فہرست پر آپ کا نام نہیں ھے توآپ کو اپنے ہمسائے کے ساتھ‍ گھر کے تبادلے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ملاحظہ کریں، منتقلی کے دیگر طریقے ۔
اس کے علاوہ اگرآپن لندن میں کسی اور جگہ منتقل ھونے کے لئے تیار ھیں، یہاں تک کے انگلستان کے شمالی علاقے، ویلز یا مڈ لینڈز میں تو اس کے لئے دوسری کئی اسکیمیں ھیں۔ ملاحظہ کریں، منتقلی کے دیگر طریقے ۔

کیا میں ملک کے کسی دوسرے حصے میں منتقل ھو سکتا ھوں؟

اگرآپ ہیکنی سے باہرمنتقل ھونا چاھتے ھیں تو ہیکنی کونسل کی سپورٹ سروسز ٹیم سے رابطہ کریں۔ وہ آپ کو مشورہ دیں گے کہ کس سے رابطہ کرنا ھے۔ ملاحظہ کریں، منتقلی کے دیگر طریقے ۔

کیا بوڑھے لوگوں یا معذور لوگوں کے لئے خاص رہائش گاھیں ھیں؟

ہم آپ کو ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کی کئی پناہ گاہ اسکیموں سے متعارف کراسکتے ھیں۔ ہمارے پاس کئی خاص رہائش گاھیں بھی ھیں جو صرف بوڑھے اورمعذور کرائے داروں کے لئے ہی ھیں۔ ملاحظہ کریں، امدادی خدمات ۔

اگر آپ کی عمر ساٹھ‍ سال سے زیادہ ھے تو ہم آپ کو سمندر کے قریب یا دیہی علاقے میں کسی بنگلے یا فلیٹ میں منتقل ھونے میں آپ کی مدد کرسکتے ھیں۔ یہ جاننے کے لئے کہ ان اسکیموں اور رہائش گاھوں کے لئے کیسے درخواست دی جا سکتی ھے، کونسل کی سپورٹ سروسز ٹیم سے رابطہ کریں۔

1- ہیکنی ہاؤسنگ رجسٹرمیں اندراج کے لئے درخواست

آپ کو ایک درخواست فارم بھرنا ھو گا۔ آپ یہ فارم اپنے نیبرہڈ آفس سے حاصل کر سکتے ھیں۔

ہم پانچ طرح کے گروہی نظام کے ذریعے آپ کی ضرورت کو جانچیں گے۔ یہ نظام درخواست دائر کرنے والوں کی ضرورت کے مطابق گروہ بندی کرتا ھے۔ ہم آپ کو مطلع کر دیں گے کہ آپ کا تعلق کس گروہ سے ھے اور آپ کس رقبے کے گھر کے لئے درخواست دے سکتے ھیں۔ گروہ کے اندر آپ کی پوزیشن کا انحصار اس بات پر ھو گا کہ آپ کو کس تاریخ کو گروہ کی فہرست میں شامل کیا گيا تھا۔

2- اپنا من پسند گھر تلاش کریں

ہرہفتے ہم دستیاب گھروں کی فہرست کو مشتہر کرتے ھیں ۔ آپ اسے جمعے کی صبح (جمعرات کی رات) سے لے کر پیرکی رات تک دیکھ‍ سکتے ھیں :

مشتہر کئے جانے والے ہر گھر کے ساتھ‍ ایک حوالہ نمبر ھوتا ھے۔

3- ہمیں بتائیں

ہر ہفتے آپ دو مختلف املا ک کے لئے درخواست (بولی ) کر سکتے ھیں۔ آپ فون کر سکتے ھیں، نیٹ کا استعمال کر سکتے ھیں، موبائل کے ذریعے ٹیکسٹ میسج کر سکتے ھیں۔ یا پھر اپنے نیبرہڈ آفس (یا اس کے کسی کیوسک) کا چکر لگا سکتے ھیں۔

4- ہم آپ سے رابطہ کریں گے

ہم دیکھیں گے کہ کیا کسی اور کو بھی وہی گھرچاہیے جس کے آپ خواہشمند ھیں۔ اگر کسی کو وہ گھر نہیں چاہیے تو ہم آپ کو اس کی پیشکش کریں گے۔

اگردوسرے لوگ بھی اسی جائیداد میں دلچسپی رکھتے ھوں گے تو ہم پہلے اس شخص کو پیشکش کریں گے جو سب سے اونچی ترجیح کے گروہ میں ھے اور سب سے زیادہ عرصے سے فہرست پرھے۔