کرایہ داری کا معاہدہ
کرایہ داری کا معاہدہ وہ دستاویز ھے جس پر آپ اپنی کرایہ داری کے آغاز میں دستخط کرتے ھیں۔ یہ آپ کے اور ہیکنی کونسل کےمابین طے پانے والے معاہدے کی تفصیل بیان کرتا ھے۔ یہ حصہ محض ایک خلاصہ ھے۔
آپ کے سوالات کے جوابات
اگر میں کرایہ داری کا معاہدہ توڑ دوں تو؟
کرایہ داری کا معاہدہ، کونسل اور آپ کے درمیان قانونی معاہدہ ھے۔ اس پر دستخط کر کے آپ معاہدے میں دی گئی کرایہ داری کی شرائط سے اتفاق کرتے ھیں۔ یہ وہ حقوق و فرائض ھیں جو آپ کے،کونسل اور ہیکنی ھومز کے ذمے ھیں اور جن کی پاسداری آپ دونو ں کو کرنی ھے۔ اگر آپ معاہدہ توڑتے ھیں تو ہم آپ سے اس معاملے پر بات کریں گے کہ آپ صورتحال کوکس طرح بہتر بنا سکتے ھیں۔ اگر شکایت پھر بھی دور نہ ہوئی تو ہمیں آپ کے خلاف عدالتی کاروائی کرنی ھو گی۔ ملاحظہ فرمائیں، آپ کی کرایہ داری۔
کیا ہم مشترکہ کرایہ دار بن سکتے ھیں؟
ہم عموما موجودہ پارٹنرز(ساتھیوں) کو مشترکہ کرایہ داری کی پیشکش کرتے ھیں لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے ساتھ رہنے والے کسی بھی بالغ فرد کو کرایہ دار بنانے کے لئے کہہ سکتے ھیں۔ کرایہ داری کے معاہدے کی پاسداری اور کرائے کی ادائیگی دونوں کا مشترکہ فرض ھوتا ھے۔ ملاحظہ کریں، اہل خانہ میں تبدیلیاں ۔
اگر کونسل اور ہیکنی ھومز کونسل کی ذمے داریاں پوری نہیں کرتے تو؟
ایک شکایت کے سلسلے میں آپ عملے کے کسی بھی فرد سے رجوع کرسکتے ھیں۔
زیادہ تر معاملوں میں، غیر رسمی بات چیت کے بعد شکایت کو فورا اورمستعدانہ انداز میں نمٹایا جا سکتا ھے۔
تاہم، اگرمسلہ حل نہ ھو تو آپ کو ہمارے شکایات کے رسمی طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔ ملاحظہ کریں، شکایات۔
کیا مجھے گھر سے جبری طور پر نکالا جا سکتا ھے؟
جی ہاں، لیکن صرف اس صورت میں جب آپ کی کرائے داری کی مدت ختم ھو چکی ھویا آپ اپنے کرایہ داری کے معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے۔ مثال کے طورپر کرایہ ادا نہ کرنا یا ہمسایوں کو پریشان کرنا۔ صرف عدالت ہی آپ کو گھر سے نکالنے کا حکم دے سکتی ھے۔ ملاحظہ کریں، آپ کی کرایہ داری کے عنوان کے تحت کرایہ داری کی خلاف ورزی۔
ہماری چیدہ چیدہ ذمہ داریاں ھیں کہ:
- کرایہ داری میں کسی قسم کی تبدیلی کے لئے آپ سے مشورہ کرنا
- آپ کے گھر کو ھوا اور پانی سے محفوظ رکھنا اور اسے اچھی حالت میں رکھنا
- پائپوں، نکاسیوں، گٹروں، اور ہیٹنگ، پانی، گیس، اور بجلی کی فراہمی کی تنصیبات کو اچھی حالت میں رکھنا
ہمیں حق حاصل ھے کہ:
- آپ کے کرائے یا دوسرے اخراجات/واجبات میں تبدیلی کرنا، بشرطیکہ ہم نے ان کے واجب الادا ھونے کے کم از کم چار ہفتے پہلے آپ کو مطلع کر دیا ھو
- ہمیں معائنے، مرمت یا دوسرے آلات کی دیکھ بھال کے لئے آپ کے گھر میں داخل ھونے کی اجازت ھے۔ ہمیں ایسا کرنے سےپہلے آپ کوچوبیس گھنٹے پہلے مطلع کرنا ھو گا، ماسوائے جب کوئی ہنگامی صورتحال ھو
- اپنے ریکارڈز میں آپ کی حالیہ تصویر رکھنا
آپ کی چیدہ چیدہ ذمے داریاں ھیں کہ:
- گھرمیں اپنے مرکزی اور واحد گھر کی طرح رہیں
- کرایہ اور دوسرے واجبات وقت پر ادا کریں
- املاک کا خیال رکھیں اور اپنے ذمے کی مرمت کا کام کروائیں
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کا ہر فرد، اس میں بچے اور مہمان بھی شامل ھیں، ذمے دارانہ رویہ اپنائیں۔ انہیں پڑوسیوں کو، بشمول ہمارے عملے کے، پریشان (مثال کے طور پر شور) کرنا، ہراساں کرنا اور دھمکانا نہیں چاہیے۔ اس میں نسلی تشدد بھی شامل ھے
- اپنے گھر میں تبدیلیوں، بہتریوں یا اضافے کے لئے ہماری تحریری اجازت حاصل کریں
- املاک پر بہت سے لوگوں کو اکٹھا نہ کریں
- اگر آپ اپنی کرایہ داری کا خاتمہ کرنا چاہتے ھیں تو ہمیں کم از کم چار ہفتے پہلے مطلع کریں
آپ کو حق ھے کہ:
- اپنے گھر میں پرسکون اندازسے رہیں، ہماری یعنی مالک مکان کی جانب سے بے جا دخل اندازی سے محفوظ
- ہمارے کئے گئے کسی بھی فیصلے کے خلاف اپیل، جس سے آپ متفق نہیں ھیں
