گاہکوں کا منشور

ہمارا مقصد گاہکوں کو اولین ترجیح دے کر انہیں بہترین خدمت مہیا کرنا ھے۔ ہم ان کمیونٹیوں کی متفرق ضروریات کا احساس کرتے ھیں۔

ہمارا گاہکوں کی خدمت کا منشور

ہم نے ایک منشور تیار کیا ھے جو وضاحت کرتا ھے کہ آپ ہیکنی ہومز سے کیا توقع کر سکتے ھیں

برابری کے مواقع- ہماری پالیسیاں اور طریقہ کار واضح ھے جو کہ برابری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کرتے ھیں اور کمیونٹی میں ہر ایک کی ضروریات کا احترام کرتے ھیں۔ ہم کسی قسم کے امتیاز سے نمٹنے کے لئے فوری طورپراور مکمل طورپرکاروائی کریں گے۔

رازداری- ہم آپ کی طرف سے بتائی جانے والی کسی بھی بات کو راز میں رکھیں گے۔ آپ کی طرف سے دی جانے والی تمام معلومات خفیہ ھیں۔ البتہ، ھمیں کئی ضروری تفصیلات کا دوسرے عوامی اداروں (مثال کے طور پر بینیفٹس ایجنسی، ان لینڈ ریونیو) سے تبادلہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ھے۔ ہم آپ کو آگاہ کریں گے کہ ان کو کیا معلومات مہیا کی جا رھی ھیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کے حقوق۔

خدمت کے معیار

اپنے کرایہ داروں کے ساتھ‍ کام کرتے ہوئے، ہم نے اپنی ہر خدمت کے لئے خدمت کے کئی معیاروں کی شناخت کی ھے۔ ہم ان معیاروں کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کر رھے ھیں۔ اور ہم کرایہ داروں کو آگاہ کریں گے کہ ہم ان میں سے ہر ایک کوکتنا بہترکر رھے ھیں۔ ان میں سے کچھ معیار مندرجہ ذیل ہیں:

ہمارے معیار- ہم نے مزید تفصیلی معیاروں کو ترقی دی ھے، جن کے بارے میں آپ ہم سے کتابچہ حاصل کر کے یا ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے ذریعے معلوم کرسکتے ھیں ۔