کرایہ دار کے حقوق
یہ حقوق پارلیمنٹ کے احکام اور حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت ھیں۔ #اس نشان کا مطلب ھے کہ تعارفی اور (ڈیموٹڈ) کرایہ داروں کو یہ حقوق حاصل نہیں ھیں۔
اپنی کرایہ داری کسی اور کے سپرد کرنا#
جب کوئی کرایہ دار وفات پا جاتا ھے تو اس کی کرایہ داری خود بخود مشترکہ کرایہ دار کو منتقل ھو جاتی ھے۔ اگر کوئی مشترکہ کرایہ دار نہ ھو تو، کوئی ساتھی(شادی شدہ یا غیر شادی شدہ) اس کرایہ داری کے فرائض سنبھال سکتا ھے۔ اسے حق جانشینی کہتے ھیں۔ قانون کی رو سے، کوئی بھی کرایہ داری صرف ایک بار کسی دوسرے کے سپرد کی جا سکتی ھے۔
آپ مرنے سے پہلے اپنی کرایہ داری کسی کو تفویض کر سکتے ھیں ، لیکن اس کے لئے چند شرائط ھیں۔ ملاحظہ کریں، اہل خانہ میں تبدیلیاں ۔
گھر میں کرایہ دار مہمان رکھنا یا گھر کوجزوی طور پر کرائے پر چڑھانا#
آپ چاہیں تو اپنے گھر میں کرائے داروں کو رکھ سکتے ھیں، بشرطیکہ آپ کے گھر میں ہجوم نہ ھو جائے۔ کرایہ دار مہمان وہ ھے جو آپ کے گھر میں آپ کے گھر کے فرد کی طرح رھے۔
آپ اپنے گھر کا کچھ حصہ (سارا گھرنہیں) کرائے پر چڑھا سکتے ھیں۔ بشرطیکہ آپ نے ہم سے اس کی تحریری اجازت حاصل کی ھو۔ کرائے پر چڑھانے کا مطلب یہ ھے کہ کوئی اور آپ کے گھر کو نجی گھر کے طور پر استعمال کر سکے۔
آپ کو اپنا گھر کسی بھی ممکنہ کرایہ داریا ذیلی کرایہ دار کو دینے سے پہلے ہمیں ان کے نام، عمراور جنس سے آگاہ کرنا چاہیے۔
معلومات اور مشورے
آپ کی کرایہ داری کے معاہدے اور بعض پالیسیوں اور طریقہ کار کے بارے میں آپ کو بتانا ہمارا فرض ھے۔ ہمیں آپ کو یہ بھی بتانا ھو گا کہ ہم حکومت کی طرف سے بنائے گئے معیار کے تحت اپنے کام کو کتنے احسن طریقے سے سرانجام دے رھے ھیں۔
آپ کی کرایہ داری کے معاہدے میں کسی تبدیلی، آپ کے گھر میں کسی جدت یا تعمیر و مرمت کے لئے، یا آپ کی ہاؤسنگ کے نظم و نسق کی پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی پر آپ سے مشورہ کرنا ہماری ذمے داری ھے، جیسے کہ مرمت کے لئے کاروائی کے وقت اور کرایہ دار کی ذمے داریوں میں کسی قسم کی تبدیلی۔
کرایہ داری کا تبادلہ
آپ ہیکنی کے کسی دوسرے کرایہ دار یا کسی دوسری کونسل یا ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کے کرایہ دار سے گھر کا تبادلہ کر سکتے ھیں۔ منتقلی سے پہلے آپ کو ہم سے یا دوسرے کسی متعلقہ مالک مکان سے تحریری اجازت حاصل کرنی ھو گی۔ ہم آپ کو اجازت دے دیں گے، سوائے ان مخصوص معاملات میں جہاں اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ ھو، جیسے کہ آپ کا کرایہ ادا نہیں ھوا۔ ملاحظہ کریں، منتقلی کے دیگر طریقے۔
بہتریاں لانا
آپ اپنے گھر میں بہتری پیدا کر سکتے ھیں، بشرطیکہ آپ تے کام شروع کرنے سے پہلے ہماری اجازت حاصل کی ھو۔
جب آپ گھر خالی کریں تو آپ کئی قسم کی تبدیلیوں کے لئے ہم سے معاوضہ لے سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، اپنے گھر میں تبدیلیاں ۔
اپنا گھر خریدنا#
آپ ہم سے گھر خرید سکتے ھیں بشرطیکہ آپ نے کرایہ دار کی حیثیت سے پانچ سال گزارے ھیں۔
کئی قسم کے گھر عام طور پرنہیں خریدے جا سکتے۔ مثال کے طور پر معذور لوگوں کے لئے تعمیر کئے گئے گھر۔
اگر آپ کی کرایہ داری کی تنزلی کی گئی ھے تو آپ گھر خریدنے کے لئے درخواست نہیں دے سکتے۔ اور نہ ہی تنزلی کئے گئے کرایہ دار کی حیثیت سے گزاری ھوئی مدت کی بناء پر آپ کو کوئی رعایت حاصل ھو گی۔
کرایہ داری کی مدت کا تحفظ
کسی بھی کرایہ دار کو اس کے گھر سے نہیں نکالا جا سکتا جب تک کے عدالت کی طرف سے ایسا کرنے کا حکم نہ ھو۔ عدالت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ 'قبضے' کا حکم دینے کی معقول وجوھات موجود ھیں۔
مرمت کروانا
مرمت کے حق کے قاعدے کے تحت آپ کو حق حاصل ھے کہ فوری مرمت کے کام ایک مقررہ مدت میں پورے کئے جائیں۔ یہ وہ خرابیاں ھیں جنہیں اگر فورا دور نہ کیا گیا تو آپ کی صجت اور سلامتی کو سنگین خطرہ ھو سکتا ھے۔ آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ نے جس خرابی کی اطلاع دی ھے وہ فوری مرمت کی 'اہلیت' رکھنے والی خرابی ھے یا نہیں۔ اگرہم قواعد پر عمل نہ کر پائے تو ک ئی صورتوں میں آپ کو معاوضہ مل سکتا ھے۔
ذاتی معلومات تک رسائی اور ان کا تحفظ
ہم کرایہ داروں اور پٹے داروں کے بارے میں تمام معلومات کو صیغہ راز میں رکھیں گے۔ تاہم، قانون کی رو سے، ہمیں بعض ضروری معلومات دوسری پبلک باڈیز کو مہیا کرنی ھوں گی۔
آپ ہمارے پاس اپنے بارے میں محفوظ معلومات کمپیوٹر یا فائل پر دیکھ سکتے ھیں، بشرطیکہ آپ اس کے لئے ہمیں پیشگی نوٹس دیں۔ ہم اس کے انتظامی اخراجات وصول کرنے کا حق رکھتے ھیں۔
اگر آپ ہماری فائل میں اپنے بارے میں اظہار خیال یا کسی قسم کی معلومات سے ناخوش ھیں ، تو آپ اس کی تصیح یا اسے ہٹانے کی درخواست کر سکتے ھیں۔
