کرایہ داروں کی شمولیت

ہم فیصلوں میں کرایہ داروں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے کوشاں ھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ اپنی ضرورت کی خدمات حاصل کرتے ھیں۔ ہم نے اس صفحے پر کئی طریقے بیان کئے ھیں جن کے ذریعے کرایہ دار فیصلوں میں حصہ لے سکتا ھے۔

آپ کے سوالات کے جوابات

کرایہ داروں کی شمولیت کیا ھے؟

یہ وہ جگہ ھے جہاں تمام کرایہ داروں کو اکٹھا کیا جاتا ھے تاکہ وہ ہیکنی ہومز کے مینیجرز کے ساتھ‍ مل کر کرایہ داروں کو مہیا کی جانے والی گھریلو خدمات کی بہتری اور تبدیلی کی تجاویز پربات چیت کر سکیں۔
ہم کرائے داروں کی رائے کو مستقل بنیادوں پر جاننے کے لئے مزید طریقے اختیار کرنے کے لئے سرگرم عمل ھیں۔
اپنی رائے کی مستقل بنیادوں پر نمائندگی کے لئے مقامی علاقوں میں پہلے ہی کرایہ داروں اور رہائشیوں کی 90 سے زیادہ رجسٹرڈ تنظیمیں ھیں۔ ملاحظہ کریں، کرایہ دار کیسے شامل ھوتے ھیں۔

میں کرایہ داروں کی شمولیت کی سرگرمیوں کےبارےمیں کس سےرابطہ کروں؟

آپ کو کرایہ داروں کی شمولیت کی ٹیم سے رابطہ کرنا چاہیے۔ وہ آپ کو کسی قسم کی سرگرمی اورملاقاتوں کی تاریخوں کے بارے میں بتا سکتے ھیں۔
کرایہ داروں کی شمولیت کی ٹیم رہائشی گروھوں کو مدد، مشورہ اور تربیت مہیا کرتی ھے۔ ہرنیبرہڈ میں اس کی کرایہ داری کی شمولیت کا افسرھوتا ھے۔

ٹینینٹ کمپیکٹ کیا ھے؟

کونسل اور کرایہ داروں کی ایسوسی ایشنز نےایک باقاعدہ معاہدہ کیا ھے کہ کرایہ داروں کو ہا ‏ ؤسنگ سروسز کے بارے میں فیصلے کرنے میں کیسے شریک کیا جائے گا ۔ ملاحظہ کریں، دی ٹینینٹ کمپیکٹ۔

کرایہ دار کیسے شامل ھوتےھیں

کرایہ داروں اور رہائشیوں کی ایسوسی ایشن (ٹی۔آر۔ایز)- ان کا قیام اور انتظام کونسل کی ملکیتی جائیدادوں میں رھنے والے کرایہ داروں اور لیزھولڈرز کی جانب سے کیا جاتا ھے۔ وہ اپنے علاقے کی ظاہری، سماجی اور ماحولیاتی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ھیں۔

ٹی آر اے کی کمیٹی کا انتخاب علاقے میں کرایہ داروں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

نیبرہڈ پینلز- یہ ہر نیبرہڈ میں ٹی۔آر۔اے کے نمائندوں کے پینلز ھوتے ھیں۔ جوخدمت کی کارکردگی اور قرب و جوار کے معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے باقاعدگی سے ملاقات کرتے ھیں۔

رہائشیوں کا رابطے کا گروہ۔ یہ گروہ پالیسی کے معاملات پر کارکردگی کی نگرانی اور رائے دیتا ہے۔

اس میں نیبرہڈ پینلز کے رہائشی، اور لیز ہولڈر فورم کے دوسرے رہائشی گروہ، ہیکنی ہومز بورڈکے کابینہ کے ہاؤسنگ کے رکن اور ہیکنی ہومز کا سینئر عملہ شامل ہوتا ہے۔

کرایہ داروں کے انتظام کا ادارہ (ٹی۔ایم۔او)- کچھ‍ علاقوں میں کرایہ داروں کے گروھوں نے کرایہ داروں کی خدمت کے کئی پہلوؤں کا انتظام براہ راست سنبھال لیا ھے۔ مثال کے طورپرمرمتیں کرنا، کرایہ اکٹھا کرنا، املاک کی صفائی کرنا۔

ٹی۔ایم۔او فورم، ہیکنی میں تمام ٹی۔ایم۔اوز سے متعلقہ معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے ملاقات کرتا ھے۔

دی ٹینینٹ کمپیکٹ- یہ ایک معاہدہ ھے جو کونسل، ہیکنی ہومز اور کرایہ داروں کے نمائندوں کے مابین کیا گيا تھا۔ یہ طے کرتا ھے کہ گھروں اور دوسری متعلقہ خدمات کے بارے میں فیصلے کرنے میں کرایہ داروں اور لیزھولڈرز کو کیسے شامل کیا جائے گا۔

شرکت کے دیگر طریقے

ایک فرضی گاہک سے لے کر ایک مرکوز گروپ یا ایک جائزے میں حصہ لینے تک آپ کی شمولیت کے کئی طریقے ہیں۔ کرایہ داروں کی شمولیت کی ٹیم سے رابطہ کریں۔ اس کتاب کی پشت پر رابطے کے صفحے کو ملاحظہ کیجئے۔