امدادی خدمات
ہم کسی بھی ایسے کرائے دار کی مدد کرنا چاہتے ھیں جسے خود مختار رہن سہن کے لئے ہماری مدد کی ضرورت ھو۔ اگر آپ کو ہماری خدمات میں سے کسی میں دلچسپی ھے تو اپنے نیبرہڈ آفس سے رجوع کریں۔
آپ کے سوالات کے جوابات
بوڑھے یا معذور لوگوں کے لئے کس قسم کی رہائش گاہیں دستیاب ھیں؟
تین قسم کی رہائش گاہیں دستیاب ھیں: موافق بنائے گئے گھر، کسی خاص مقصد کے لئے بنائے گئے گھر اورمحفوظ رہائش گاہیں۔ ملاحظہ کریں، خاص رہائش گاہیں ۔ اگر آپ زیادہ موزوں رہائش گاہ میں منتقل ھونا چاھتے ھیں تو اپنے نیبرہڈ آفس سے رجوع کریں۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ قرمائیں۔ آپ کو ایک درخواست فارم بھرنا ھو گا۔ ہم ایسا کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ھیں۔
اگر مجھے کسی قسم کی مدد کی ضرورت ھو تو؟
اگر آپ گھر تبدیل نہیں کرنا چاھتے بلکہ اپنے گھر کے معاملات نمٹانے میں مدد کے خواہاں ھیں تو اپنی مرضی کے مطابق گھر میں تبدیلیاں کرا سکتے ھیں۔ یا پھر دیکھ بھال کے ماہرین آپ کے گھر ملاقات کے لئے آ سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، آپ کے گھر میں مدد ۔
اگر میں محض اس بات کا اطمینان کرنا چاھوں کہ میں ضرورت کے وقت کسی کو مدد کے لئے بلا سکتا ھوں تو؟
آپ اپنے فون کو کمیونٹی الارم سروس سے منسلک کرنے کی درخواست کر سکتے ھیں۔ اس خدمت کے ذریعے آپ دن کے کسی بھی حصے میں عملے کے کسی تربیت یافتہ فرد سے رابطہ کر سکتے ھیں، اگرآپ کسی قسم کی کوئی تشویش لاحق ھو یا آپ کسی ہنگامی صورتحال کا شکار ھو جائیں۔
اپنے گھر میں نصب شدہ رسی کھینچنے یا بٹن دبانے کے ذریعے آپ الارم بجا سکتے ھیں اور کنٹرول سنٹر کے عملے سے دوطرفہ گفتگو کا آغاز کر سکتے ھیں۔ اگر مرضی کے مطابق تبدیلیوں والے گھریا خاص مقصد کے تحت بنائے گھرمیں نہیں بھی رھتے، لیکن الارم سروس کے ساتھ منسلک ھونا چاھتے ھیں تو آپ کو اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کرنا چاہیے۔
کیا مجھے گھر کی آرائش میں مدد مل سکتی ھے؟
ہم آپ کی مدد کے لئے کوئی انتظام کر سکتے ھیں۔ اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں۔ رابطےکا صفحہ اس کتاب کی پشت پر ملاحظہ قرمائیں۔
آپ کے گھر میں مدد
- کرائے داروں کی مدد کی خدمت- گر آپ کواپنی گھریلو ذمے داریاں پوری کرنے میں مشکل پیش آ رھی ھے تو آپ بینیفٹ کے لئے دعوی دائر کرنے، اپنے واجبات کے انتظام، اپنے نئے گھر میں آباد ھونے، یا ہمسایوں کے ساتھ کسی قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے مدد حاصل کر سکتے ھیں۔
- اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں- آپ اپنی مرضی کے مطابق بعض تنصیبات میں تبدیلیاں کرا سکتے ھیں، جیسا کہ جلنے بجھنے والی روشنی والی دروازے کی گھنٹی، اضافی جنگلے، خصوصی نلکے یا سیڑھیوں کی لفٹ۔ یا آپ اپنی مرضی کے مطابق غسل خانے میں تبدیلیاں کرا سکتے ھیں۔
- کمیونٹی الارم سروس- بوڑھے یا معذور رہائشیوں کے لئے ایک خصوصی الارم سروس کا انتظام ھے۔ اس کے ذریعےآپ کے ٹیلی فون کو کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا جا سکتا ھے جو چوبیس گھنٹے کام کرتا ھے۔
- دیگر مدد- اس میں ہوم ہیلپ (گھریلو مدد) کی جانب سے ملاقاتیں، گاڑیوں پر کھانا، یا کچھ خصوصی آلات کی تنصیب شامل ھ۔یں۔
خاص رہائش گاہیں
ھو سکتا ھے کہ آپ کسی زیادہ موزوں رہائش گاہ میں منتقل ھونا چاہیں۔
- موافق بنائے گئے گھر- یہ عام گھر ھوتے ھیں جن میں خصوصی خد و خال کا اضافہ کیا جاتا ھے، مثلا دروازے کے سامنے ڈھلان، ٹوائلٹ میں پکڑنے والی ریل، یا ایک ہموار رسائی والا شاور۔
- کسی خاص مقصد کے لئے بنائے گئے گھر- ایسے گھر ان لوگوں کے لئے بنائے جاتے ھیں جنہیں گھر کے اندر وہیل چیئرکے استعمال کی ضرورت ھوتی ھے۔
- محفوظ رہائش گاہیں- یہ بوڑھے لوگوں کے لئے خود مختار گھر ھوتے ھیں، جہاں کرائے دار رہائش گاھوں کے افسران (شیلٹرڈ ہاؤسنگ آفیسرز) کی مدد طلب کر سکتے ھیں۔ یہ افسران باقاعدگی سے کرائے داروں سے رابطہ کرتے ھیں تاکہ اطمینان کر سکیں کہ وہ خیریت سے ھیں۔ اس کے علاوہ، وہ ان کے اہل خانہ اور امدادی خدمات کے ساتھ بھی رابطے میں رھتے ھیں۔یہ گھر ہیکنی کی ایک ہاؤسنگ ایسوسی ایشن( Hanover ) کی ملکیت ھیں اور اسی کی طرف سے ان کا نظام چلایا جاتا ھے۔
