شوروغل اور پریشانی

کرایہ داری کے معاہدے میں درج ھے کہ کرایہ دار اپنے ہمسایوں کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بنیں گے۔ پریشانی میں مسلسل شور و غل جس سے دوسروں کو زحمت ھو، یعنی بلند آواز میں موسیقی سننا، کتوں، کاروں اور پارٹیوں کا شور شرابہ شامل ھیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

اگر کوئی ہمسایہ پریشانی کا سبب بن رہا ھو تو اس کے خلاف کیا اقدامات کئے جا سکتے ھیں؟

اکثر لوگو ‎‎ ں کو اس بات کا احساس نہیں ھوتا کہ وہ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث بن رھے ھیں۔ کوشش کریں کہ شائستہ انداز میں اپنے ہمسائے پر اس بات کو واضح کریں کہ وہ آپ کے لئے مسئلہ پیدا کر رھے ھیں۔ خواہ اس بات کا ارتکاب ان کے گھر کے کسی دوسرے فرد یا کسی مہمان نے کیا ھو۔ ملاحظہ کریں، کیا کیا جائے ۔ اگر صورتحال میں بہتری نہ ھو تو مشورے کے لئے اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں۔ ہم ان کے خلاف اقدام کریں گے، اور اگر قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کریں گے۔ غیردوستانہ اور پریشان کن رویے سے نمٹنے کے لئے ہمارے پاس متعدد طریقے ھیں۔ ملاحظہ کریں، غیرسماجی رویہ اور ہراساں کرنا ۔

فلیٹوں اور ملحقہ گھروں میں شورشرابے کے بارے میں کیا کیا جائے؟

ہمسایوں سے توقع کی جاتی ھے کہ وہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں۔ ملاحظہ کریں، ایک اچھا ہمسایہ بننا ۔ فلیٹ مکمل طور پر شور و غل سے پاک نہیں ھو سکتے اور دیواروں اور فرشوں میں سے باآسانی آوا‍ز سنی جا سکتی ھے۔ تاہم، بہت سے کرایہ داروں کو احساس نہیں ھوتا کہ عمارت کے دوسرے حصوں میں آواز کتنی آسانی سے سنی جا سکتی ھے۔ ملاحظہ کریں، کیا کیا جائے۔

کتوں کی وجہ سے ھونے والی پریشانی کے بارے میں کیا کیا جائے؟

کرایہ داروں کا فرض ھے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو قابو میں رکھیں۔ اگر آپ آوارہ گھومنے والے کتوں کی وجہ سے پریشان ھیں تو کونسل کے جانوروں کے وارڈن سے رابطہ کریں۔ ہر نیبرہڈ میں 'فضلے' کے لئے کوڑا دان اور کتوں کے لئے ٹوائلٹ ھیں۔ تاہم، اگر آپ کو کہیں کتوں کی گندگی نظر آئے جسے صاف کرنے کی ضرورت ھے تو ہم سے رابطہ کریں، ہم اس کا بندوبست کر سکتے ھیں ۔

پارٹیوں کے بارے میں کیا کیا جائے؟

آپ اپنے گھر میں پارٹی کر سکتے ھیں بشرطیکہ آپ کے ہمسائے اس سے پریشان نہ ھوں۔ آپ کو پارٹی سے پہلے ہی ان سے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات چیت کرلینی چاہیے۔ اگر کسی پارٹی کو مشتہر کیا گیا ھو، یا لوگوں کو داخلے کے لئے رقم ادا کرنی پڑی ھو تو اس کا مطلب ھے کہ اس املاک کے کرایہ دار نے کرایہ داری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ھے اور ہم ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

کیا کیا جائے

اپنے ہمسائے سے بات کریں- جب لوگ ایک دوسرے کے بہت پاس رھتے ھیں انہیں اکثراندازہ ہی نہیں ھوتاکہ وہ دوسروں کے لئے زحمت کا باعث بن رھے ھیں۔ آپ کو نہایت شائستہ انداز میں انہیں سمجھانے کی ضرورت ھے کہ ان کے رویے کی وجہ سے مسئلہ پیدا ھو رہا ھے۔

اپنے نیبرہڈ آفس سے رابطہ کریں- اگر اس کے باوجود مسئلہ برقرار رھے تو ہم سے رابطہ کریں۔ ہمیں اس مسئلے کا ثبوت چاہیے ھو گاچنانچہ آپ کو ان تمام واقعات کو کسی ڈائری میں درج کرنا چاہیے۔ ہم تمام معلومات خفیہ رکھیں گے۔ اگر مسئلہ شور و غل سے متعلق ھے، مثلا پارٹی کی وجہ سے شور و غل، تو کونسل کی نوائز سروس سے رابطہ کریں۔ سنگین صورتحال میں وہ ہنگامی اقدام کر سکتے ھیں۔

ایک اچھا ہمسایہ بننا