اپنا گھر خریدنا

اگر آپ اپنا گھر خریدنے کے بارے میں سوچ رھے ھیں تو آپ جتنی زیادہ سے زیادہ معلومات اور مشورے حاصل کر سکتے ھیں آپ کو حاصل کرنا چاہیے، تاکہ آپ کو اس بات کا یقین ھو کہ آپ نے صحیح فیصلہ کیا ھے۔ ہم آپ کو ہدایت اور رہنمائی فراہم کرسکتے ھیں۔

آپ کے سوالات کے جوابات

خریداری کا حق کسے حاصل ھے؟

کونسل کے زیادہ تر کرایہ دار گھر خرید سکتے ھیں، بشرطیکہ وہ کئی سالوں سے کونسل کے کرایہ دار ھوں۔ ملاحظہ کریں، خریداری کا حق ۔ تاہم،اگر آپ کی کرایہ داری تعارفی یا تنزل شدہ ھے تو آپ اپنا گھر خریدنے کے لئے درخواست نہیں دے سکتے۔ تنزل شدہ کرایہ دار کی حیثیت سے گزارے گئے وقت کو آپ کو ملنے والی کسی بھی رعایت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
آپ کے ساتھ‍ زیادہ سے زیادہ تین لوگ جائیداد خرید سکتے ھیں۔ وہ کوئی مشترکہ کرایہ دار بھی ھو سکتے ھیں، یا آپ کے خاندان کا کوئی اور فرد، بشرطیکہ یہ ان کا اکلوتا یا مرکزی گھر ھو اور وہ پچھلے بارہ ماہ سے آپ کے ساتھ‍ مقیم ھوں۔
اگر آپ کرایہ داری کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کریں گے تو آپ خریدنے کے حق سے محروم ھو سکتے ھیں۔ ملاحظہ کریں، آپ اپنا خریدنے کا حق کھو سکتے ھیں۔
ایک دفعہ آپ گھر خربدنے کی درخواست دے چکیں ، تو ہم صرف وہی ضروری مرمتیں کریں گے جو قانون کے تحت ہمارے لئے کرنی ضروری ھیں۔

مجھے کتنی ادائیگی کرنی ھو گی؟

گھر کی قیمت کا تعین کھلی مارکیٹ میں اس کی قیمت سے کیا جائے گا۔ آپ کی طرف سے کی گئی بہتریوں کو اس کی قیمت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ آپ کو اس پر رعایت مل سکتی ھے جس کا انحصار آپ کی کرایہ داری کے عرصے پر ھے۔ ملاحظہ کریں، خریداری کا حق ۔ آپ کو کئی قسم کی فیسیں ادا کرنی پڑیں گی ۔ ملاحظہ کریں، خریداری کے ضمن میں ہونے والے اخراجات ۔ آپ کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ایک دفعہ جب آپ گھر خرید لیں گے تو آپ کو اضافی اخراجات بھی دینے پڑیں گے۔ ملاحظہ کریں، جب آپ گھر خرید لیں۔

کیا میں اپنا گھر بعد میں فروخت کر سکتا ھوں؟

ایک دفعہ جب آپ گھر کی ملکیت حاصل کر لیں تو آپ اس کو فروخت کر سکتے ھیں۔ البتہ، آپ ایسا کئی سال تک نہیں کر سکتے۔ آپ کتنی جلد بیچنے کا فیصلہ کرتے ھیں ، آپ کو گھر کی خرید کے وقت حاصل ھونے والی رعایت کو مکمل طور پر یا اس کا کچھ‍ حصہ واپس کرنا پڑ سکتا ھے۔

خریداری کا حق

آپ گھر خرید سکتےھیں اگر:

آپ جو قیمت ادا کریں گے اس کا دارومدار مارکیٹ کی قیمت پر ہو سکتا ھے۔ آپ کو رعایت بھی مل سکتی ھے۔ اس رقم کا انحصار اس بات پر ھو گا کہ آپ نے ایسی کسی کونسل یا رجسٹرڈ مالک مکان کے کرایہ دار کی حیثیت سے کتنا عرصہ گزارا ھے، جو خریدداری کا حق دیتے ھوں۔

آپ اپنا خریدنے کا حق کھو سکتے ہیں- اگر آپ اپنی کرایہ داری کی شرائط کا احترام نہیں کریں گے تو آپ اپنا گھر نہیں خرید سکیں گے (مثال کے طور پر کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں)، اور اس کا نتیجہ عدالت کی طرف سے قبضے کے حکم یا ایک تنزلی والی کرایہ داری کی صورت میں ھو سکتا ھے۔

خریداری کے ضمن میں ہونے والے اخراجات

اگر آپ مارگیج (مکان رہن رکھ‍ کر قرضہ لینا) بھی لیتے ھیں تو بھی آپ کو قیمت خرید میں کچھ‍ ابتدائی رقم یکمشت ادا کرنی پڑے گی۔ آپ کو بعض دیگر ٹیکس اور فیسیں بھی ادا کرنی پڑ سکتی ھیں:

جب آپ گھر خرید لیں

اگر آپ گھر خرید لیں گے تو گھر کے بیمے اور تمام مرمتوں اور دیکھ‍ بھال کے آپ ذمہ دار ھوں گے۔ ممکن ھے کہ آپ کو مشترکہ جگہوں اور سہولیات کے لئے بھی سالانہ اخراجات ادا کرنے پڑیں۔

اگر آپ فلیٹ یا دو منزلہ رہائش خریدتے ھیں، تو آپ اپنے حصے کے عمارت کے بیمے، عمارت کی دیکھ‍ بھال، مشترکہ جگہوں اور سہولیات، خدمت کے اخراجات اور عمارت میں کسی بڑی مرمت کے اخراجات کے ذمہ دار ھوں گے۔